کابل

ایران کا افغانستان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا اعلان

ایران کا افغانستان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا اعلان

 

کابل( بی این اے ) وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری سے کابل میں ایران کے نائب سفیر سید حسن مرتضوی، ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے اقتصادی امور کے ڈائریکٹر ابوالفضل چمندی اور ایران کی وزارت زراعت کے ڈائریکٹر ہمتی نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایرانی وفد نے افغانستان میں روزگار اور سرمایہ کاری کے میدان میں ایرانی حکومت اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کی وزارت زراعت کے ڈائریکٹر ہمتی نے لائیو سٹاک، زراعت، آبپاشی، باغبانی، تعلیم، جانوروں کی افزائش نسل اور دودھ کی پروسس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ہی وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری نے زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی اور باغبانی میں روزگار کے مناسب مواقع کی دستیابی اور ان شعبوں میں کام کی ضرورت کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر اجلاس میں، ایران کو مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان نے حال ہی میں آزادی حاصل کی ہے، وہ زراعت کے میدان میں پیچھے ہے اور اس شعبے میں ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے اور آپ کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ہم اس شعبے میں ترقی کر سکیں۔