بدخشان: وزارت صحت کے مالی وانتظامی امور کے سربراہ کی ضلع پامیر کا دورہ

بدخشان: وزارت صحت کے مالی وانتظامی امور کے سربراہ کی ضلع پامیر کا دورہ پہلی بار وزارت صحت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پامیر کا دورہ کر رہا ہے پامیر کے رہائشیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ اس سے قبل اس صوبے کو ہر دور میں نظر انداز […]

بدخشان: وزارت صحت کے مالی وانتظامی امور کے سربراہ کی ضلع پامیر کا دورہ

پہلی بار وزارت صحت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پامیر کا دورہ کر رہا ہے
پامیر کے رہائشیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ اس سے قبل اس صوبے کو ہر دور میں نظر انداز کر کیا گیا تھا۔
صحت عامہ کی وزارت کے وزیر مالی وانتظامی امور اور ان کے وفد نے پامیر کا دورہ کیا تاکہ رہائشیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وزارت صحت کے وزیر مالی اور انتظامی امور مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ اور ان کے ہمراہ وفد نے پامیر میں مقیم کرغیز قبائل کی صحت کی سہولیات کا قریب سے مشاہدہ کیا، ان کے مسائل اور تجاویز سنے اور انہیں یقین دلایا کہ پامیر کے مکینوں کو صحت کی جدید اور معیاری خدمات فراہم کریں گے۔
مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے لٹل پامیر کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے عملے کے کام کو سراہا۔
صاحبزادہ نے پامیر کے رہائشیوں کو یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت صحت ملک کے تمام دور دراز علاقوں میں منصفانہ اور انصاف پر مبنی صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔