بدخشاں

بدخشاں میں دو چیک ڈیمز کی تعمیر مکمل

بدخشاں میں دو چیک ڈیمز کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے ) بدخشان کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام نے اس صوبے میں دو ڈیموں کی تعمیر مکمل کی ہے۔

بدخشان کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر زرعی امور قاری احسان اللہ سراجی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس محکمے کے تحت پرمٹ 7,62,000 افغانی کی لاگت سے دو چیک ڈیموں کی تعمیر نو کا کام مکمل کرکے افتتاح کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں کیوبک میٹر پانی کی گنجائش کے مذکورہ دو چیک ڈیمز زیر زمین پانی کے ذخائر کے ساتھ موسمی سیلابی پانی کے نقصانات کو روکنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ امارت اسلامیہ کی حکومت کے ساتھ ہی مذکورہ صوبے میں چیک ڈیموں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔