بغلان

بغلان؛ ضلع نہرین میں باکسنگ مقابلے اختتام پذیر

بغلان؛ ضلع نہرین میں باکسنگ مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ )
صوبہ بغلان کی باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے صوبہ بغلان کے ضلع نہرین کے مختلف کلبوں کے 46 باکسرز کے درمیان ایک دن کے لیے باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں بغلان فیڈریشن کی نمائندگی کرنے والے عہدیداران، باکسنگ کلبوں کے ٹرینرز اور کوچز کی بڑی تعداد ان مقابلوں میں شریک ہوئی جس کے نتیجے میں پلخمری سٹی کے سنٹرل باکسنگ کلب نے پہلی اور ضلع نہرین کے حیدری یوتھ باکسنگ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور بہترین باکسرز کی شناخت کرنا تھا۔