بغلان

بغلان میں 17 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے 4 منصوبے مکمل

بغلان میں 17 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے 4 منصوبے مکمل

کابل(بی این اے )
بغلان کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق اس صوبے میں17ملین سے زائد افغانی کی لاگت سے چار منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔

بغلان کینال ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر انجینئر آصف اللہ رحیمی نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ منصوبوں میں سے دو کا تعلق ضلع خنجان میں آبی ذخائر کی تنظیم سے ہے جو ایف اے او تنظیم کے مالی تعاون سے 1 کروڑ 21لاکھ 69 ہزار افغانی کی لاگت سے نافذ کیے گئے، جبکہ دیگر دو منصوبے پلخمری شہر کے پہلے اور دوسرے ڈیم کی نگرانی اور دیکھ بھال کے شعبے میں وزارت پانی و توانائی کے ترقیاتی بجٹ سے 5 ملین افغانی کی لاگت سے نافذ کردیے گئے ۔
کینال ڈپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر نے اگلے سال دس منصوبوں پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں میں آبپاشی کے پراجیکٹس، چیک ڈیم ، ریٹیننگ والز کی تعمیر اور نہروں کی صفائی شامل ہے جسے حکام کی منظوری کے بعد بغلان میں نافذ کیے جائیں گے ۔