بلخ، کمانڈر، نائب کمانڈر سمیت 17 جنگجو سرنڈر

مقامی جنگجوؤں نے صوبہ بلخ ضلع چارکیند میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ رپورٹ کے مطابق دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے تندورک کے علاقے میں نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو کمانڈر، نائب کمانڈر  سمیت 17 جنگجوؤں نے حقائق کا ادرا ک کرتے ہوئے […]

مقامی جنگجوؤں نے صوبہ بلخ ضلع چارکیند میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

رپورٹ کے مطابق دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے تندورک کے علاقے میں نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو کمانڈر، نائب کمانڈر  سمیت 17 جنگجوؤں نے حقائق کا ادرا ک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سرنڈر ہونے والوں میں کمانڈر جان محمد، نائب کمانڈر رحیم شاہ، غلام حضرت، محمد نعیم، امین، محمدمراد، گل محمد، دوست محمد، محمد رحیم، ایشان محمدقاسم، شیرمحمد، دین محمد، دین محمد ثانی، نیک محمد، غلام نبی، خلیل الرحمن اور عبدالحکیم شامل ہیں۔