بلخ شدید لڑائی،5 ٹینک تباہ، 3کمانڈروں سمیت 24 ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی اور کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بلخ میں حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت ضلع دولت آباد کے یخدان کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک فوجی مارا گیا اور اس دوران تازہ دم اہلکاروں کو […]

کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی اور کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بلخ میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت ضلع دولت آباد کے یخدان کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک فوجی مارا گیا اور اس دوران تازہ دم اہلکاروں کو کمین گاہ کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جو چار گھنٹے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں 5 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ  جنگجو کمانڈر احمدشاہ اور دو کمانڈروں سمیت 23 اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن، ایک ہیوی مشین گن، چار کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

واضح رہے کہ دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جب کہ دوسرا معمولی زخمی ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی