بلخ و لغمان،ٹینک و گاڑی تباہ، کمانڈر سمیت 13 ہلاک و زخمی

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ و لغمان صوبوں میں حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ بلخ ضلع چاہی کے قلتاق کے علاقے میں مجاہدین نے مقامی جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے […]

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ و لغمان صوبوں میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ بلخ ضلع چاہی کے قلتاق کے علاقے میں مجاہدین نے مقامی جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ جنگجو کمانڈر شمس اللہ سمیت چار پسند زخمی اور مجاہدین نے 6 موٹرسائیکلیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران ایک مجاہد شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ تقبلہ اللہ

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے شمس خیل کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملے میں دو فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی اور ایک ٹینک راکٹ لگنے سے تباہ ہوا۔

دوسری جانب بدھ کے روز علی الصبح ضلع دولت شاہ گواہ کوری کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک فوجی زخمی ہوا۔