بلخ

بلخ کے گورنر سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات

بلخ کے گورنر سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات

کابل(بی این اے )
بلخ کے گورنر حاجی محمد یوسف وفا سے مزار شریف شہر میں ایران کے قونصل جنرل حامد رضا احمدی اور نائب مہدی اسکندریان نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حامد رضا احمدی نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی آمد سے افغانستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں اقتصادی مضبوطی اور ثقافت کے شعبے میں کام تیزی سے جاری ہے ،سیکیورٹی پر پوری توجہ دی گئی ہے، راہداری، تجارت اور صنعت و دیگر شعبوں میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں جو کسی ملک کی معیشت کے لیے اچھا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان کے ساتھ مل کر صحت، تعلیم، ثقافتی امور، تجارت، زراعت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
اس موقع پر بلخ کے گورنر حاجی محمد یوسف وفا نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا ملک ہر حالت میں افغانستان کے ساتھ کھڑا رہا، اور امارت اسلامیہ کے ساتھ مل کر یہاں اپنی خدمات سرانجام دی۔
حاجی محمد یوسف وفا نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ دونوں ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارتی اور راہداری تعلقات کو مضبوط کریں۔
انہوں نے ایران میں افغان مہاجرین، مسافروں اور تاجروں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی۔