بیت المقدس اور فلسطین کے لیے امریکی جابرانہ منصوبے  بارے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے لیے (ڈیل آف دی سینچری) کے عنوان سے پرامن حل کا منصوبہ اعلان کیاگیا،جس میں لکھاگیا ہے کہ :مشرقی بیت المقدس، وادی اردن اور فلسطینی اراضی  میں اسرائیلی بستیوں سمیت فلسطینی مسلمانوں کی وسیع مغصوبہ علاقے اسرائیل کا حصہ ہوگا۔ امارت اسلامیہ اس جابرانہ منصوبے کی مذمت […]

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے لیے (ڈیل آف دی سینچری) کے عنوان سے پرامن حل کا منصوبہ اعلان کیاگیا،جس میں لکھاگیا ہے کہ :مشرقی بیت المقدس، وادی اردن اور فلسطینی اراضی  میں اسرائیلی بستیوں سمیت فلسطینی مسلمانوں کی وسیع مغصوبہ علاقے اسرائیل کا حصہ ہوگا۔

امارت اسلامیہ اس جابرانہ منصوبے کی مذمت کرتی ہے  اور اسے اہل فلسطین کے حقوق پر واضح جارحیت سمجھتی ہے۔

بیت المقدس امت مسلمہ کا پہلا قبلہ اورفلسطین اس ملک کے عوام کی ملکیت ہے، جن پر کسی قسم کی ڈیل قابل  قبول نہیں ہے۔

جیسا کہ فلسطینی عوام نے بھی نے اس منصوبے کو ایک سازش اور احمقانہ تجویز قرار دیاہے، تو امارت اسلامیہ فلسطینی مظلوم ملت کیساتھ ہے۔

اسلامی ممالک اور اسلامی کانفرنس سے امارت اسلامیہ مطالبہ کرتی ہے کہ امت مسلمہ کے اس حساس موضوع میں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔

اور اس جابرانہ ڈیل کے روک تھام کےلیے مشترکہ طور پر  کام کریں۔

ایسی چال اور ظالمانہ منصوبے اور اقدامات مشرق وسطی میں جنگ چڑھنے کے لیے راہ ہموار کرتی ہے۔

امارت اسلامیہ افغانستان

05جمادی الثانی 1441 ھ بمطابق 29 جنوری 2020 ء