تاریخی لمحات اور  مشترکہ ذمہ داریاں

ہفتہ وار تبصرہ ہماری مؤمن ملت اور سربلند ملک اپنی سنہری تاریخ کے سلسلے میں ایک بار پھر فیصلہ کن  لمحات سے گزررہا ہے۔ افغان ملت کے نمائندگی میں امارت اسلامیہ کے نمائندے ریاستہائے متحدہ امریکا کے اعلی حکام سےاجلاس کرنیوالا ہے،تاکہ بیرونی افواج کےانخلا کے اس قرارداد پر دستخط کیا جائے،جس کےمتعلق گذشتہ ڈیڑھ […]

ہفتہ وار تبصرہ

ہماری مؤمن ملت اور سربلند ملک اپنی سنہری تاریخ کے سلسلے میں ایک بار پھر فیصلہ کن  لمحات سے گزررہا ہے۔ افغان ملت کے نمائندگی میں امارت اسلامیہ کے نمائندے ریاستہائے متحدہ امریکا کے اعلی حکام سےاجلاس کرنیوالا ہے،تاکہ بیرونی افواج کےانخلا کے اس قرارداد پر دستخط کیا جائے،جس کےمتعلق گذشتہ ڈیڑھ سال سے مذاکرات جاری رہے۔

ہماری مؤمن ملت کو بہت محرومیوں،پریشانیوں اورآزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عظیم آرزوؤں کے سلسلے میں ایک بڑی آزمائش کے حالیہ تقریبا دو دہائیوں کی جارحیت رہی۔ مگر یہ ان افراد پر اللہ تعالی کی خصوصی مرحمت و نصرت ہوگی،جس نے کٹھن حالات میں افغان ملت کو ثابت قدمی، صبر اور استقامت کی توفیق سے نوازا۔ آخرکار افغانوں کی جدوجہد کامیابی کے اس دہلیز تک پہنچا،جس کا کوئی تصور تک نہیں کرسکتا۔

اسے مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے تمام ہموطنوں کو تاریخ کے اس قابل فخر اور فیصلہ کن موڑ پر اللہ رب العزت کا شکر گزار ہونا چاہئے۔ آپس میں اخوت، اتفاق، محبت اور خلوص کے رشتوں کو مزید تر مضبوط کریں۔ موجودہ بغاوتوں اور تفرقہ انگیز نظریات  کو  ختم اور اس کی جگہ اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو،  ایک روشن، سعادت مند اور پرامن مستقبل کی طرف تدبر اور فراست سے مالامال قدم اٹھائے۔

بیرونی افواج کے انخلا کے بعد افغان تنازع کی تمام ترذمہ داری ایک ملت کی حیثیت سے ہم افغانوں پر عائد ہوتی ہے ۔ تاریخ کے اس نازک اوقات میں تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ افغان عوام کی مشترکہ آرزو اسلامی نظام ہے،جسے یقینی بنانا چاہیے اور اہل وطن کسی کو اجازت نہ دے، کہ اس تاریخی موقع کو ذاتی خواہشات کی قربانی کریں۔

اہل وطن اور عالمی برادری نے دیکھ لیا کہ  امارت اسلامیہ نے اب تک ملک کی خودمختاری کے حصول کی جدوجہد میں جارحیت کے خاتمہ کی خاطر مذاکراتی عمل میں اپنی ذمہ داری کو  احسن طریقے سے انجام دی۔ آخرکار اب ایک خودمختار اور اسلامی افغانستان  کے منزل مقصود تک  پہنچنے والی ہے۔ امارت اسلامیہ مستقبل میں بھی اپنی مؤمن ملت کی مقدس امنگوں کو ایسا ہی  پابند رہیگی اور اس راہ میں مزید کامیابی اور فیصلہ کن اقدامات کریگی۔