کابل

تاپی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پہلے سے بہتر موقع فراہم، اور ہم اس منصوبے کے جلد آغاز کے لیے پرعزم ہیں:ترکمانستان کے سفیر

تاپی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پہلے سے بہتر موقع فراہم، اور ہم اس منصوبے کے جلد آغاز کے لیے پرعزم ہیں:ترکمانستان کے سفیر

کابل(بی این اے )
وزیرمعدنیات و پیٹرولیم شیخ حدیث شہاب الدین دلاور سے آج کابل میں ترکمانستان کے سفیر خواجہ عوضوف اور تاپی پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد امانوف نے ملاقات کی۔
وزارت معدنیات و پٹرولیم کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں تاپی منصوبے کی مالیت، اراضی کے حصول، ترکمان ٹیکنیکل ٹیم کی کابل آمد اور ہرات میں عملی کام کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کابل میں ترکمانستان کے سفیر نے کہا ہے: تاپی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پہلے سے بہتر موقع فراہم کیا گیا ہے اور ہم اس منصوبے کے جلد آغاز کے لیے پرعزم ہیں۔
نیز، وزیرمعدنیات و پیٹرولیم نے اس منصوبے کو نہ صرف افغانستان بلکہ اس میں شامل تمام ممالک کے لیے بھی فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ تمام افغان اس عظیم اقتصادی منصوبے کے پیچھے کھڑے اور امارت اسلامیہ افغانستان اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
ملاقات کے آخر میں کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تکنیکی ٹیموں کے اجلاسوں کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔