کابل

ترکی کا افغانستان کے تعلیمی نظام کے بنیادی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی

ترکی کا افغانستان کے تعلیمی نظام کے بنیادی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی

 

کابل ( بی این اے ) وزیر ہائیرایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم سے افغانستان میں ترکی کے سفیر جنک اونال اور وفد نے ملاقات کی۔
شیخ ندا محمد ندیم نے ترکی اور افغانستان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی مشترکات پر بات کی۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلیمی تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ سائنسی اور تحقیقی تجربات کے تبادلے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے جنک اونل کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے تجاویز شیئر کیں۔
افغانستان میں ترکی کے سفیر نے افغانستان اور ترکی کے درمیان علمی تعلقات پر بات کی۔ اور افغانستان کے تعلیمی نظام کے ساتھ بنیادی کاموں کے شعبے میں تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے بہتر تعلیمی تعلقات اور سائنسی تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔