کابل

ترک سرمایہ کاروں کا افغانستان میں ہوائی اڈوں، بجلی اور صنعتی زون میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

ترک سرمایہ کاروں کا افغانستان میں ہوائی اڈوں، بجلی اور صنعتی زون میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیر صنعت و تجارت مولوی قدرت اللہ جمال نے متعدد ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں نے افغانستان میں ہوائی اڈوں، بجلی کی پیداوار، صنعتی پارکوں اور تجارتی ٹاؤن میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نائب وزیر صنعت و تجارت نے افغانستان کے نجی اور سرکاری شعبوں جیسے ہوائی اڈوں، بجلی کی پیداوار، صنعتی پارکس اور تجارتی ٹاؤن کی تعمیر نو میں ترک تاجروں کی شرکت کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے تعلقات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

مولوی قدرت اللہ جمال نے مزید کہا کہ: تجارت اور صنعت کو سیاست کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔ ہماری اقتصادی پالیسی ہر ملک کے ساتھ اقتصادی اہداف پر مبنی ہے۔
افغانستان اسلامی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی رکھتا ہے اور بہت سے اسلامی ممالک نے افغانستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط کیے ہیں اور افغانستان میں سرمایہ کاری بھی کی ہے۔