کابل

ثقافتی آثار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر اطلاعات و ثقافت

ثقافتی آثار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر اطلاعات و ثقافت

 

کابل (بی این اے) وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ سے آج مس عینک کان کی کان کنی کرنے والی چینی کمپنی (MCC) کے نئے صدر نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیر اطلاعات و ثقافت نے ثقافتی ورثے کی اہمیت اجاگر کی، اور ان کے تحفظ کو وزارت کی ترجیح قرار دیا۔
انہوں نے تانبے کی کان ” مس عینک” کی کان کنی میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور مزید کہا کہ تاریخی آثار کی حفاظت کسی ایک ملک کی نہیں بلکہ تمام اقوام کا فرض ہے۔
دریں اثناء (MCC) کمپنی کے صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ: “ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تانبے کی کان مس عینک کی کان کنی کا کام اس طرح سے کیا جائے کہ ثقافتی اور تاریخی آثار کو نقصان نہ پہنچے”۔
انہوں نے اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و ثقافت سے مزید تعاون کی درخواست بھی کی۔
یاد رہے مذکورہ کان کی کان کنی کے دوران وہاں متعدد قدیم آثار دریافت ہوئے تھے جس کے بعد کچھ وقت کے لیے کان کنی روک کر آثار قدیمہ کے ماہرین سے اس کان کا معائنہ کرایا گیا اور بعد میں دریافت شدہ آثار کو یہاں سے منتقل کر کے میوزیم میں رکھ دیے گئے۔