کابل

جاپان کا افغان مہاجرین کے لیے 58 ملین ڈالر امدا فراہم کرنے کا اعلان

جاپان کا افغان مہاجرین کے لیے 58 ملین ڈالر امدا فراہم کرنے کا اعلان

 

کابل( بی این اے ) کابل میں جاپان کے سفیر تاکایوشی کرومیا نے وزیر تجارت قاری دین محمد حنیف سے ملاقات میں جاپان کی جانب سے ملک واپس لوٹنے والے مہاجرین کے لیے 58.4 ملین ڈالر کی انسانی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزارت تجارت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس ملاقات میں وزیر تجارت، مہاجرین کے لیے امداد پہنچانے والی کمیٹی کے سربراہ اور مختلف وزارتوں اور اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
جاپان کے سفیر نے اس کمیٹی کے عہدیداروں اور ممبران کو جاپان کی جانب سے 58.4 ملین ڈالر کی انسانی امداد جو کہ مہاجرین کی سہولیات اور ہنگامی امداد کی فراہمی کے لیے مختص کی گئی ہے، فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ امداد “UNHCR” اور “UNFBA” کی طرف سے ضرورت مند اور مستحق مہاجرین میں تقسیم کی جائے گی۔

ملاقات کے اختتام پر جاپانی سفیر نے افغانستان کی تعمیر نو میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے جاپان کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔