جلال آباد

جلال آباد میں رمضان کپ باکسنگ مقابلوں کا انعقاد

جلال آباد میں رمضان کپ باکسنگ مقابلوں کا انعقاد

 

کابل( بی این اے ) محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اتحاد کے لیے جلال آباد میں رمضان کپ کے نام سے دو کلبوں کے درمیان باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مقابلہ عرب وفا اور الفا باکسنگ کلبز کے 30 کھلاڑیوں کے درمیان منعقد ہوا۔ مقابلہ دیکھنے کے لیے باکسنگ اساتذہ، کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تمام نوجوانوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اتحاد کے مقصد سے ایسے مقابلوں کے انعقاد پر صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعام کے طور پر کپ اور میڈلز بھی دیے گئے۔