کابل

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ کی وزیر برائے امور مہاجرین وآبادکاری سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ کی وزیر برائے امور مہاجرین وآبادکاری سے ملاقات

 

کابل( بی این اے ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفد نے وزیر برائے امور مہاجرین وآبادکاری خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں مقیم اور ملک واپس آنے والے مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر برائے امور مہاجرین وآبادکاری نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان کو افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کی خدمت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے انہیں چاہیے کہ مہاجرین کو رضاکارانہ اور تدریجی طور پر وطن واپسی کے لیے وقت دیں۔
دریں اثناء وزارت امور مہاجرین وآبادکاری کے نائب تیکنیکی امور مولوی عبدالرحمن راشد نے پاکستان کے علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ اپنی مذہبی اور دینی ذمہ داری کے مطابق مہاجرین کے بارے میں آواز اٹھائیں اور پاکستان میں مہاجرین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا راستہ روکیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کے دورہ افغانستان کا مقصد ہی مسائل پر بات چیت اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کے معاملے میں ہماری امارت اسلامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے۔