جنگی جرائم نومبر2019

سید سعید یکم نومبر 2019 کو امریکی فوج نے صوبہ ہرات کے ضلع شين ڈنڈ کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران ایک خاتون کو شہید اور تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ 2نومبر کو صوبہ بلخ کے ضلع چاہی کے مضافات میں امریکی فوج نے چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران گھروں کے دروازے دھماکہ […]

سید سعید

یکم نومبر 2019 کو امریکی فوج نے صوبہ ہرات کے ضلع شين ڈنڈ کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران ایک خاتون کو شہید اور تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ 2نومبر کو صوبہ بلخ کے ضلع چاہی کے مضافات میں امریکی فوج نے چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران گھروں کے دروازے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے۔ لوگوں کو ہراساں کیا۔ چار افراد کو گرفتار کیا اور دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ اسی دن صوبہ ہلمند کے ضلع موسی قلعہ کے علاقے ‘شہرہ راگی’ میں امریکی اور افغان فورسز نے عام شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ ان کا قیمتی سامان چوری کیا اور محلے کے پیش امام سمیت تین طلباء کو شہید کر دیا۔ اگلے دن صوبہ فاریاب کے ضلع پشتون کوٹ کے علاقے چقماق میں افغان فوج کی بمباری سے ایک خاتون شہید ہوگئی۔ جب کہ صوبہ فراہ کے ضلع بالابلوک کے علاقے خواجہ خضر میں افغان فورسز کی گولہ باری سے ایک خاتون سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ اسی دن صوبہ پکتیا کے ضلع زازی اریوب میں امریکی فوج نے پہاڑی کنارے کے گاؤں پر ڈرون حملہ کیا، جس میں 6 شہری شہید ہوگئے۔

4نومبر کو مشترکہ فوج نے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت کے علاقے مکاؤ، سیکان اور کوٹ خیل پر چھاپہ مارا۔ گھروں اور مساجد پر بمباری کی گئی۔ لوگوں کی املاک ضبط کر لیں اور دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ جب کہ 6نومبر کو افغان فورسز نے صوبہ بادغیس کے ضلع آب قمری کے علاقے میدقل میں ایک مکان پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں گھر کے سربراہ سمیت 9 خواتین اور بچے شہید ہوگئے۔ اگلے دن سفاک دشمن نے صوبہ اروزگان کے صدر مقام ترین کوٹ کے علاقے درویشان سوغر میں چھاپہ مارا۔ اس دوران دو شہریوں کو شہید، جب کہ دو خواتین سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا۔

8نومبر کو امریکی فوج نے صوبہ قندوز کے ضلع چہاردرہ کے علاقے سرک بالا پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار شہری شہید ہو گئے۔ اسی دن ‘کابل جلال آباد قومی شاہراہ’ پر ضلع لغمان قرغوی کے علاقے عزیز خان کیچ میں امریکی فوج نےعام کاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں کاریں جل گئیں اور پانچ شہری زخمی ہوگئے۔

10نومبر کو صوبہ میدان وردگ کے ضلع چک میں امریکی فوج نے ایک دکان پر ڈرون حملہ کیا، جس میں چار نہتے افراد شہید ہوگئے۔ اگلے دن صوبہ بغلان کے ضلع مرکزی بغلان کے گاؤں ذاکر خیل میں امریکی اور افغان فورسز نے چھاپے کے دوران لوگوں پر تشدد کیا۔ چار شہریوں کو شہید کر دیا۔ جب کہ 13نومبر کو امریکی فوج نے ہلمند کے ضلع مارجہ اور ضلع ناد علی کے درمیان صحرا کے علاقے میں مسافر گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ اسی طرح ضلع گریشک کے علاقے حاجی عبد العزیز پمپ میں ڈرون حملے میں عام گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس سے دو شہری شہید ہوگئے۔

14نومبر کو صوبہ سرپل کے ضلع سیدآباد کے علاقے تخت میں افغان فورسز نے چھاپے کے دوران قیمتی چیزیں لوٹنے کے بعد دس شہریوں کو طالبان سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین اور گریشک کے درمیان انجران کے علاقے میں امریکی فوج کے حملے میں دو عام شہری شہید ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت کابل کے ضلع موسہی کے علاقے قلعہ عبدالرؤف میں افغان فورسز نے عام شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

15نومبر کو امریکی فوج نے صوبہ فراہ کے ضلع قلعہ گاہ کے گاؤں کوشی میں ٹریکٹر پر ڈرون حملہ کیا، جس سےٹریکٹر تباہ اور ڈرائیور شہید ہوگیا۔ جب کہ 17نومبر کو امریکی اور افغان فورسز نے صوبہ فاریاب کے ضلع خواجہ موسی کے علاقے وسطی میں ایک مقامی کلینک پر چھاپہ مارا۔ جس میں ایک زخمی اور ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا، جب کہ تین شہریوں کو زخمی کر دیا۔ اگلے دن صوبہ پکتیا کے ضلع زازی اریوب میں امریکی فوج کے ڈرون حملے میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔ جب کہ صوبہ غزنی کے ضلع خوگیانی کے علاقے قلعہ سوری میں افغان فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ جب کہ 20نومبر کو امریکی اور افغان فورسز نے صوبہ قندھار کے ضلع خاک ریز کے گاؤں لام اٹلی اور مکی میں چھاپوں کے دوران پانچ شہریوں کو شہید کر دیا۔ اسی طرح22نومبر کو صوبہ کاپیسا کے ضلع الہ سای میں افغان فورسز کی فائرنگ سے 5 شہری شہید ہوگئے۔

24نومبر کو صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد کے علاقے ماری خیل میں افغان فوج نے چھاپے کے دوران ایک شہری کو شہید کر دیا۔ اسی طرح صوبہ پروان کے ضلع بگرام کے گاؤں قلعہ جلی میں امریکی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ جب کہ صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں سفاک دشمن کے فوجی آپریشن کے دوران دو عام شہری شہید ہوگئے، جب کہ چھ شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جب کہ 25نومبر کو صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک کے علاقے مہتر کوڈلو میں امریکی فوج نے ایک مسافر گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس میں دو عام شہری شہید ہوگئے۔

26نومبر کو صوبہ قندھار کے ضلع میوند کے علاقے سرہ بغل میں امریکی اور افغان فورسز نے ایک چھاپے کے دوران ایک شخص کو شہید، ایک مسجد اور اس کے دو کمروں کو مسمار کر دیا۔ 26نومبر کو صوبہ غزنی کے ضلع غغتو کے علاقے پل فولاد میں امریکی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے۔ جب کہ 28نومبر کو امریکی فوج نے ایک مسافر گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس میں  دو خواتین، ایک معصوم بچے سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔ جب کہ سفاک دشمن نے صوبہ ہلمند کے ضلع واشیر کے علاقے زنو میں چھاپہ مارا۔ جس میں ایک پیش امام شہید اور دو شہری گرفتار کر لیے گئے۔ اسی طرح صوبہ بدخشاں کے ضلع وردج کے علاقے برابرا میں افغان فورسز کی گولہ باری سے ایک مکان تباہ اور اس میں چار افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج نے صوبہ پکتیکا کے مرکز میں عام گاڑی پر ڈرون پر حملہ کیا، جس میں ایک شخص شہید ہوگیا۔

29نومبر کو امریکی اور افغان فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع گل تیپہ کے علاقے چم تیپہ میں چھاپہ مارا۔ اس دوران 20 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ اگلے دن مشترکہ دشمن نے صوبہ غزنی کے ضلع شیلگر کے علاقے زکوڑ میں ایک کلینک اور ایک مدرسے شمس العلوم پر چھاپہ مارا۔ مدرسے کے کمرے مسمار کر دیے اور مقامی لوگوں کے گھروں سے نقد رقم اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ جب کہ صوبہ فاریاب کے ضلع المار کے علاقے قرہ غویلی میں امریکی فوج کے فضائی حملے سے کچھ مکانات کو نقصان پہنچا۔

ذرائع: ‘بی بی سی، آزادی ریڈیو، افغان اسلامک پریس، پژواک، خبریال، لر او بر، نن ڈاٹ ایشیا اور دیگر ویب سائٹس۔’