کابل

حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے 70 نوجوانوں نے تربیت مکمل کرلی

حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے 70 نوجوانوں نے تربیت مکمل کرلی

 

 

کابل ( الامارہ ) حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی وار اکیڈمی کے آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے 6 ماہ کی پیشہ ورانہ اور فوجی تربیت کے پہلے بیچ سے وزارت دفاع کے مختلف یونٹوں اور ڈویژنز کے 70 نوجوانوں نے تربیت مکمل کرلی۔

تقریب تقسیم اسناد میں ڈیفنس یونیورسٹی کے کمانڈر مولوی محمد ہاشم (حذیفہ) یونیورسٹی کے نائب صدر اور بہت سے مجاہدین و عہدیداران نے شرکت کی اور اپنی گفتگو میں تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں سے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینے اور اپنے امراء کی اطاعت کرنے کا حکم دیا۔

نیز تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے امراء کی اطاعت کریں گے اور اسلامی نظام حکومت اور اہل وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔