حملے و دعوت،4 ٹینک تباہ، آفسرسمیت 23 ہلاک، 9 سرنڈر

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لغمان، غزنی، ننگرہار، پکتیا، کاپیسا اور لوگر صوبوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ ننگرہار  میں 9 اہلکار مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق بدھ کےروز دوپہر سے قبل صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لغمان، غزنی، ننگرہار، پکتیا، کاپیسا اور لوگر صوبوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ ننگرہار  میں 9 اہلکار مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق بدھ کےروز دوپہر سے قبل صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی ٹینک تبا ہ ہونے کے علاوہ اس میں سوار  بٹالین ٹو کے سربراہ فرہاد حق مل ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے عاشق وال کے علاقے کابل- قندہار ہاوئی وے پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس میں 8 اہلکار ہلاک، 4 زخمی اور 3 ٹینک بھی تباہ ہوئے، جب کہ رات کے وقت سینی کے علاقے میں فوجی یونٹ پر حملے کے دوران 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔

صوبہ ننگرہار سے اطلاع ملی ہےکہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کمیشن برائے دعوت و ارشاد کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ضلع پچیرآگام کے سلیمان خیل تنگی کے رہائشی 9 سیکورٹی اہلکاروں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا،جن میں حکم الدین ولد زیارت گل، عبدالرشید ولد سلیمان، میرضمیر ولد علی شیر، بلال ولد نظام، امین خان ولد دائم خان، سقاو ولد عبداللہ، دولت خان ولد میراخان، یوسف ولد اقبال اور یعقوب ولد میرخان شامل ہیں۔

دوسری جانب عشاء کے وقت ضلع مہمنددرہ کے غوڑکی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ پکتیا کے صدرمقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے نسیم قلعہ کے مقام پر چوکی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے اور اسی وقت ضلع زرمت کے اخند زادہ خیل کےعلاقے میں چوکی پر حملے میں 2 فوجی قتل اور بدھ کےروز گردیز روڈ پر گشتی پارٹی پر حملے کے دوران یک فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

اسی طرح بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے علاقے توپ غونڈی نامی چوکی پر حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

دریں اثناء صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے وغجان کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔