خوست،قندوز وپکتیا،چارافراد شہید،چار گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے خوست، قندوز اور پکتیا صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔ اطلاعات کے مطابق وحشی فوجوں نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے صوبہ خوست ضلع نادرشاہ کوٹ کے زیڑی کے علاقے پر شب خون مارا اور وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی خاندان […]

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے خوست، قندوز اور پکتیا صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق وحشی فوجوں نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے صوبہ خوست ضلع نادرشاہ کوٹ کے زیڑی کے علاقے پر شب خون مارا اور وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے دو مرد اور ایک خاتون کو شہید کرنے کے علاوہ ایک ٹرک گاڑی اور مکان کو آگ لگا کر نذرآتش کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز صبح کے وقت صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے خواجہ بستی کے علاقے پر کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مارا اور گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے چار شہریوں کو بھی حراست میں لیے۔

دوسری جانب سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ پکتیا ضلع پھٹان کے مقبل تنگی کے علاقے پر ہلہ بول دیا اور وحشت کے دوران ایک مسجد کو مہندم اور ایک مقامی شخص کو شہید کردیا۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون