خوست، پکتیکا وپکتیکا، سینکڑوں گھرانے مجاہدین سے آملے

  کمیشن برائے دعوت و ارشاد  امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں خوست، پکتیکا اور پکتیا صوبوں میں کبل انتطامیہ کے حامیوں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے صوبائی عہدیداروں کی جدوجہد کے سلسلے میں صوبہ خوست […]

 

کمیشن برائے دعوت و ارشاد  امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں خوست، پکتیکا اور پکتیا صوبوں میں کبل انتطامیہ کے حامیوں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے صوبائی عہدیداروں کی جدوجہد کے سلسلے میں صوبہ خوست ضلع اسماعیل کے ورزی گاؤں کے 1400 گھرانوں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری اور امارت اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ گاؤں کے کثیر تعداد میں مقامی افراد کابل انتظامیہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے فرائض انجام دے رہے تھے اور اب ہر قسم کی مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ پکتیکا ضلع خیرکوٹ کے پائندہ خیل گاؤں کے رہائشی دو سیکورٹی اہلکاروں محمداللہ ولد عبدالباری اور میاں گل ولد سیدگل جب کہ صوبہ  پکتیا کےصدرمقام گردیز شہر کے باشندے سیکورٹی اہلکار الف الدین ولد حاجی بہرام نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئےمخالفت سے دستبردار ہوئے۔