کابل

دس لاکھ ٹن سے زائد سامان کی ترسیل، افغان ریلوے کا نیا ریکارڈ قائم: افغانستان ریلوے اتھارٹی

دس لاکھ ٹن سے زائد سامان کی ترسیل، افغان ریلوے کا نیا ریکارڈ قائم: افغانستان ریلوے اتھارٹی

( سالانہ کارکردگی رپورٹ)
کابل :
افغانستان ریلوے اتھارٹی کے حکام نے گورنمنٹ میڈیا سنٹر میں حکومتی احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران اپنی یک سالہ کارکردگی اور کامیابیوں کی رپورٹ قوم کے سامنے پیش کر دی۔
ریلوے اتھارٹی کے حکام نے کہا کہ گزشتہ سال 2022 کے دوران افغانستان ریلوے کے تمام سٹیشنوں سے کل (109,592,4) میٹرک ٹن سامان کو منتقل کیا گیا جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 25 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق، ترکمانستان، ایران اور حیرتان- مزار شریف ریلوے کی نگرانی کرنے والی ازبکستان کی کمپنی کو تکنیکی اہل کار متعارف کروانا اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا جیسے اقدامات گزشتہ سال کے دوران ریلوے انتظامیہ کی اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حیرتان- مزار شریف ریلوے لائن کے معاہدے پر 70 فیصد رعایت حاصل کرنا، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا کام کامیابی سے آگے بڑھانا، خواف- ہرات ریلوے لائن کے تیسرے حصے کے ذریعے تجارتی سامان کی نقل و حمل کا آغاز اور ڈیجیٹل گورننس میں اہم پیش رفت گزشتہ سال کے دوران ریلوے انتظامیہ کی دیگر کامیابیوں میں شامل میں۔
حکام کی معلومات کے مطابق خواف – ہرات ریلوے لائن کے چوتھے سیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا آغاز، اندخوئی – شبرغان ریلوے منصوبے کے کام کا آغاز، آقینا اور خواف – ہرات ریلوے لائن کے لیے ضروری سامان کی خریداری اور آقینا، روزنک، تورغونڈئی اور حیرتان – مزار شریف ریلوے اسٹیشنوں کا توسیعی پروگرام گزشتہ سال کے دوران ریلوے انتظامیہ کے اہم منصوبے تھے۔