کابل

رفح شہر پر صیہونی جارحیت پسندوں کے وحشیانہ حملوں کے خلاف امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

رفح شہر پر صیہونی جارحیت پسندوں کے وحشیانہ حملوں کے خلاف امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

 

فلسطین میں غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں چار ماہ کے وحشیانہ حملوں کے بعد گزشتہ روز صیہونی غاصبوں نے رفح شہر پر وحشیانہ حملے شروع کر دیے۔ جہاں 25 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے جنگ اور بمباریوں سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی ہے اور ان میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔
رفح شہر پر صہیونی غاصبوں کے حملوں سے یہ بحران مزید سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا۔
امارت اسلامیہ صہیونیوں کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان اقوام متحدہ اور خطے کی موثر حکومتوں، اسلامی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی کو روکیں اور اس معاملے کے بنیادی حل کے لیے راہ نکالیں۔
غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے تسلسل نے اقوام متحدہ اور امن کے نام نہاد داعیوں پر سوالات اٹھادیے ہیں۔ فلسطین کی صدی کی یہ نسل کشی بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کمزور ساکھ کو مزید کر دے گی۔

امارت اسلامیہ افغانستان
وزارت خارجہ