کابل

رمضان المبارک کے احترام میں وزارت خزانہ نے 6 اشیا پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کردی ہے

رمضان المبارک کے احترام میں وزارت خزانہ نے 6 اشیا پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کردی ہے

کابل: وزارت خزانہ نے رمضان المبارک کے احترام اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بنیادی ضرورت کی 6 اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں 17 فیصد سے 80 فیصد تک کمی کردی ہے۔ ان اشیاء میں آلو پر 80 فیصد ، ٹماٹر پر 64 فیصد، بھنڈی پر 61 فیصد، سیب پر 17 فیصد، کھجور پر 37 فیصد اور تربوز پر 42 فیصد کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی ہے۔