روسی جارحیت کی  شکست کی 27 ویں برسی کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

آج سے 27 سے قبل15/فروری 1989ء  بمطابق 26/ دلو 1367 ھجری شمسی کو وطن عزیز سے سوویت یونین کی غاصب فوجیں مکمل طور پر شکست سے دوچار اور افغان تاریخ میں بہادری اور جرائت کا ایک قابل فخر بات کا اضافہ ہوا۔ افغانستان میں دس سالہ وحشت اور دہشت کے بعد روسی غاصب لشکر مکمل […]

آج سے 27 سے قبل15/فروری 1989ء  بمطابق 26/ دلو 1367 ھجری شمسی کو وطن عزیز سے سوویت یونین کی غاصب فوجیں مکمل طور پر شکست سے دوچار اور افغان تاریخ میں بہادری اور جرائت کا ایک قابل فخر بات کا اضافہ ہوا۔

افغانستان میں دس سالہ وحشت اور دہشت کے بعد روسی غاصب لشکر مکمل شکست اور تمام عصری ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ ان کا فرار حق کے خلاف باطل کی شکست کا واضح مثال ہے۔

ہماری قوم اور دین کے دشمن ہمیشہ جدوجہد کرتے ہیں کہ یہاں مصائب کو جنم دیں، لادینی کو فروغ دیں، ہمارے ملک کو قبضہ کرکے ہمارے ارادے کو سلب کریں، لیکن الحمدللہ تاحال کامیاب نہیں ہوئے اور اپنی آرزوؤں کو قبر تک لے گئے ہیں۔

بدقسمتی سے  سوویت یونین  کے بعد دنیا کے دیگر متکبرین نے افغانستان میں روس کے شکست سے نہ صرف عبرت حاصل کرلیا، بلکہ ان کے قدم پر قدم رکھا اور اس مظلوم اور نہتے عوام کی عزت، آبرو، سرزمین، دین اور ثقافت پر ہلہ بول دیا۔

روسی کے شرمناک شکست اور ایک لاکھ سے زائد تربیت  یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس افواج کی فرار سے ثابت ہوتا ہے،کہ اس قوم کو کوئی محکوم نہیں کرسکتا۔ ان کے ایمان اور مقدس مقاصد کے سامنے کوئی  مانع نہیں ہوسکتا اور جس نے انہیں سرنگوں اور تابع بنانے کا عزم کیا ہے، وہ روسیوں کے  مانند شکست سے دوچار ہونے کا انتظار کریں۔

موجودہ امریکی جارحیت بھی مکمل شکست کے دہانے پر کھڑا ہے۔چودہ سالہ جارحیت سے کچھ حاصل نہ کرسکا۔ ایمان اور افغانی غیرت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور عنقریب روس شکست کی طرح امریکی مکمل شکست بھی تاریخ کے اوراق میں اضافہ کریگی۔

امارت اسلامیہ سوویت یونین کے سرخ ریچھ کی شکست کے مناسبت سے اپنی مایہ ناز مجاہد عوام کی جرائت کی ستائش کرتی ہے اور اس راہ میں قربانی دینے والوں  کی فداکاریوں کو اللہ تعالی قبول فرمائیں۔

عین حال میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے عزم کر رکھا ہے کہ ان شاءاللہ سوویت یونین کے مانند امریکی غاصبوں کو بھی مکمل شکست دیگی۔ ہماری مظلوم عوام کو ان کے شر سے نجات دیگی اور اپنی ایمانی فریضے کے طور پر جہاد کو اس وقت جاری رکھیں گے،جب تک ایک امریکی غاصب فوجی بھی اس سرزمین میں موجود ہو اور اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ ہو۔

ان شاءاللہ تعالی وما ذالک علی اللہ بعزیز

امارت اسلامیہ افغانستان

06/ جمادی الاول 1437ھ بمطابق 15/ فروری 2016ء