کابل

روسی کمپنی کا افغانستان میں کچرے سے بجلی بنانے کا اعلان

روسی کمپنی کا افغانستان میں کچرے سے بجلی بنانے کا اعلان

 

کابل( الامارہ ) وزارت معدنیات و پیٹرولیم کے مطابق روسی سرمایہ کاروں نے وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے ملاقات میں کہا کہ وہ افغانستان میں کچرے سے 150 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں ۔
وزارت معدنیات کے مطابق ان سرمایہ کاروں نے کچرے سے بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کمپنی 120سال سے ایران ، عراق شام اور تاجکستان میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ اب ہمیں افغانستان میں کچرے سے بجلی بنانے کے لیے وزارت معدنیات کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر معدنیات نے ان روسی تاجروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔