زابل

زابل، محکمہ شماریات و معلومات کی جانب سے 12 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا گیا

زابل، محکمہ شماریات و معلومات کی جانب سے 12 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا گیا

کابل (بی این اے) زابل کے محکمہ شماریات و معلومات نے الیکٹرانک شناختی کارڈز کی تقسیم سے بارہ ملین افغانی جمع کیے ہیں۔
صوبائی محکمہ شماریات و معلومات کے سربراہ مولوی گل محمد نے باختر نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو بتایا گزشتہ ایک سال کے دوران اس صوبے میں 65,000 الیکٹرانک شناختی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں جن سے 12 ملین افغانی جمع کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ زابل میں الیکٹرانک شناختی کارڈز کی تقسیم کے ساتھ کاغذی شناختی کارڈز کی تقسیم بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔