زابل

زابل میں 3 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

زابل میں 3 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 

کابل( بی این اے ) زابل کے مقامی حکام کی جانب سے زابل کے مرکز قلات شہر کے علاقے باباگک میں ایک جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ جس سے علاقے کے سینکڑوں خاندانوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
اس صوبے کے محکمہ صحت عامہ کے حکام کے مطابق یہ ہسپتال یو این ایچ سی آر کی جانب سے 3 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے باباگک کے علاقے کے مکینوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
بعض مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا تھا لیکن اس ہسپتال کی تعمیر سے ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور اس کے علاوہ دیگر قریبی علاقوں کے مکینوں کو بھی سہولت ہو گی۔