زلزلہ زدگان سے امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام

نہایت المناک اطلاع ملی ہے پیر کےروز شدید زلزلے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد ہموطن جان بحق، زخمی اور انہیں مالی نقصانات پہنچے۔ اگرچہ اب تک زلزلے کی مکمل نقصان اور ارقام موصول نہیں ہوئے، لیکن تازہ ترین معلومات کی رو سے اب تک درجنوں ہموطن  زندگی سے ہاتھ دھو بھٹیے […]

نہایت المناک اطلاع ملی ہے پیر کےروز شدید زلزلے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد ہموطن جان بحق، زخمی اور انہیں مالی نقصانات پہنچے۔

اگرچہ اب تک زلزلے کی مکمل نقصان اور ارقام موصول نہیں ہوئے، لیکن تازہ ترین معلومات کی رو سے اب تک درجنوں ہموطن  زندگی سے ہاتھ دھو بھٹیے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہونے کے علاوہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امارت اسلامیہ مخیرہموطنوں اور فلاحی اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ متاثرین زلزلہ کیساتھ سرپناہ، اشیاء خوردونوش اور ادویات کی مد میں تعاون کریں۔ اسی طرح متاثرہ علاقوں میں تمام مجاہدین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ حسب توفیق محتاجوں سے تعاون کریں  اور فلاحی اداروں کی جانب سے زلزلہ زدگان کیساتھ تعاون کے دوران انہیں سہولیات فراہم کریں۔

امارت اسلامیہ زلزلہ زدگان  کیساتھ خود کو اس مصیبت میں برابر سمجھتی ہے اور اللہ تعالی کی دربار سے زلزلہ میں جان بحق ہونے والوں کے لیے جنت الفردوس ، زخمیوں کے لیے فوری شفاء اور تمام نقصان پہنچنے والوں کو نعم البدل ، اجرعظیم اور صبرجمیل چاہتی ہے۔

اسی طرح ہمسائیہ ممالک میں بھی زلزلے  نے لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ امارت اسلامیہ اسلامی ہمدردی کے بنیاد  پر متاثرہ مسلمان  بھائیوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور اور زلزلے کے قربانیوں کے لیے اللہ تعالی کی دربار سے اجرعظیم کا طلب گار ہے۔  والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

14/محرم الحرام 1437ھ بمطابق 27/ اکتوبر 2015ء