لوگر

ساؤتھ ایسٹ زون والی بال پریمیر لیگ کا فائنل خوست کے نام

ساؤتھ ایسٹ زون والی بال پریمیر لیگ کا فائنل خوست کے نام

 

کابل( آر ٹی اے ) صوبہ لوگر میں افغانستان والی بال پریمیر لیگ کے ساؤتھ ایسٹرن زون کی ٹیم بنانے کے لیے 5 صوبوں کے درمیان والی بال کے مقابلے شروع ہوئے تھے جو گزشتہ روز دلچسپ فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔
لیگ کا فائنل سینکڑوں تماشائیوں کی موجودگی میں خوست اور لوگر کے درمیان ہوا۔ جس میں خوست کی ٹیم نے فائنل جیت کر لیگ اپنے نام کرکے ساؤتھ ایسٹ زون کی بہترین والی بال ٹیم بن گئی۔