سرپل

سرپل نے بزکشی لیگ کے پانچویں مرحلے کا فائنل اپنے نام کیا

سرپل نے بزکشی لیگ کے پانچویں مرحلے کا فائنل اپنے نام کیا

 

کابل(الامارہ) ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اور قومی بزکشی فیڈریشن کے تعاون سے 13 ٹیموں کے درمیان دس دن قبل شروع ہونے والے بزکشی لیگ کے پانچویں مرحلے کا فائنل سرپل نے اپنے نام کرلیا۔
ان مقابلوں کا فائنل سمنگان اور سرپل صوبوں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں سرپل کی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 3/1 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔

فائنل کی تقریب میں نیشنل اولمپک کمیٹی اور سپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مولوی احمد اللہ وثیق، کابل کے گورنر ملا امین اللہ عبید، وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانع، قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر مفتی انعام اللہ سمنگانی، سیکیورٹی حکام اور بزکشی سینکڑوں شائقین نے شرکت کی۔
جنرل ڈائریکٹر سپورٹس مولوی مولوی احمد اللہ وثیق نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٹورنامنٹ پرامن طور پر منعقد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کو مزید فروغ دینے اور اسے مرکزی علاقوں سے دیہی علاقوں تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چونکہ بزکشی افغانستان کا قومی کھیل ہے اس لیے اس کھیل کو زندہ رکھنا اور فروغ دینا افغانستان کی ایک پہچان بن چکا ہے۔