کابل

سرکاری اراضی کی تقسیم، خرید و فروخت اور انتقال کے حوالے سے امیر المومنین حفظہ اللہ کا فرمان

سرکاری اراضی کی تقسیم، خرید و فروخت اور انتقال کے حوالے سے امیر المومنین حفظہ اللہ کا فرمان

فرمان اول:
امیر المؤمنين حفظہ اللہ کی اجازت کے بغیر سرکاری اراضی کی تقسیم اور فروخت ممنوع ہے۔ وزارتوں، سرکاری اداروں اور بلدیات کو اختیار نہیں کہ مذکورہ اراضی کسی بھی شخص کو تقسیم یا فروخت کرے۔
فرمان دوم:
امیر المؤمنين حفظہ اللہ کی اجازت کے بغیر وزارتوں، سرکاری اداروں اور بلدیات کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ ممنوع ہے۔ ضرورت ہو تو اجازت لے کر مذکورہ زمینوں کی الاٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔
فرمان سوم: یہ حکم نامہ منظوری کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے۔

والسلام
امیرالمؤمنين شيخ القرآن والحديث مولوی ہبت الله اخندزاده

جنرل ڈائریکٹوریٹ امارت اسلامیہ افغانستان