کابل

سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے قرارداد کی منظوری سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا اعلامیہ!

سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے قرارداد کی منظوری سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا اعلامیہ!

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ فلسطینی عوام اور حماس کے اصولی موقف “مستقل جنگ بندی، غزہ سے جارح افواج کا انخلا، غزہ کو وسیع پیمانے پر انسانی امداد پہنچانے، اپنے علاقوں سے بے دخل کیے جانے والے فلسطینیوں کی واپسی، غزہ شہر کی تعمیر نو اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے” کی حمایت کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کو سب سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کرکے رواں بحران کو ختم کرنا چاہیے۔
امارت اسلامیہ افغانستان اقوام متحدہ اور دیگر با اثر ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطین سے متعلق محض فیصلوں کے علاوہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے لیے عادلانہ مساعی کرے۔