سمنگان

سمنگان محکمہ شماریات و اطلاعات کی آمدنی میں18 ملین افغانی کا اضافہ

سمنگان محکمہ شماریات و اطلاعات کی آمدنی میں18 ملین افغانی کا اضافہ

کابل(بی این اے )
صوبہ سمنگان کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس محکمہ کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے 18 ملین افغانی کا اضافہ ہوا ہے۔

سمنگان کے محکمہ شماریات اور اطلاعات کے ڈائریکٹر حبیب الرحمن وقاص نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ محکمہ کی آمدنی گزشتہ مالی سال میں 2 کروڑ 32 لاکھ 4 ہزار 978 افغانی تھی جبکہ اس مرتبہ 4 کروڑ 11 لاکھ 6 ہزار 501 افغانی ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1 کروڑ 79 لاکھ 1 ہزار 523 افغانی کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کی آمدنی میں اضافے کی وجہ عوام کو زیادہ سہولیات اور معیاری خدمات کی فراہمی ہے۔