کابل

سوڈان سے افغان باشندوں کے انخلا سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا اعلامیہ

سوڈان سے افغان باشندوں کے انخلا سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی مسلسل کوششوں اور سعودی عرب کے تعاون سے سوڈان میں پھنسے افغانوں کے پہلے گروپ کو نکال کر سعودی عرب کے شہر جدہ بھیجنے میں کامیاب ہو گئے جو آئندہ کچھ دنوں میں وطن واپس آ جائیں گے۔
اس سلسلے میں امارت اسلامیہ تعاون کرنے پر مملکت سعودی عرب کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
ہم اپنے ہم وطنوں کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ سوڈان میں پھنسے دیگر افغانوں کے بحفاظت انخلا کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں اور ہم اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان