کابل

سوڈان میں پر تشدد واقعات کے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

سوڈان میں پر تشدد واقعات کے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

بسم الله الرحمن الرحیم
قال الله تبارک و تعالی: وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ. [الأنفال: 46]
ترجمہ: اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو، ورنہ تم کمزور پڑ جاوگے، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر سے کام لو، یقین رکھو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں”
ہمیں سوڈان کے مرکز اور ملک کے کچھ دیگر حصوں میں چھڑپوں کی اطلاعات موصول ہونے پر دکھ ہوا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کو اس تشویش ناک واقعہ پر شدید دکھ ہے اس واقعہ سے ہمارے ایک برادر مسلم ملک میں مسلمانوں کے درمیان تصادم کا خدشہ پیدا ہوا ہے جس سے سوڈانی عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ چوں کہ ابھی اس واقعے کا آغاز ہے، امارت اسلامیہ افغانستان برادر اسلامی ملک سوڈان سے استدعا کرتی کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کرکے باہمی طور پر افہام و تفہیم اور سیاسی مکالمہ کے ذریعے تنازعات کا حل نکالیں۔
ایک جنگ زدہ ملک اور قوم کی حیثیت سے ہم کہتے ہیں کہ ہم نے جنگوں کے اثرات دیکھے اور تجربہ کیا ہے، جنگوں سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، حکومتیں کمزور ہوتی ہیں، اور بیرونی مداخلتوں کےلیے راستہ ہموار ہوجاتا ہے۔ تصادم کا سبب بننے والے مسائل سے خود جنگ کے مسائل کہیں زیادہ ہیں اور اس سے ملک اور عوام کےلیے لاتعداد خطرات اور چیلنجز پیدا ہوجاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سوڈان کے مسلمان بھائیوں کے درمیان اختلافات کو جلد از جلد ختم کرے، جنگوں کے اسباب کو دور کرے اور اس ملک کے لوگوں کو مشکلات سے نجات دے۔
وما علینا الا البلاغ

امارت اسلامیہ افغانستان
۲۶/۹/۱۴۴۴هـ ق
۲۷/۱/۱۴۰۲هـ ش ــ 2023/4/15 م