کابل

سکریپ کی برآمد پر پابندی کے بعد اب ملک سے بڑی مقدار میں سریا برآمد کیا جارہا ہے۔

سکریپ کی برآمد پر پابندی کے بعد اب ملک سے بڑی مقدار میں سریا برآمد کیا جارہا ہے۔

کابل: افغانستان چیمبر آف کامرس کے سربراہ محمد یونس مہمند کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سکریپ کی برآمد پر پابندی کے بعد اب سکریپ کی بجائے سریا دوسرے ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں ہر قسم کے لوہے کی برآمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
حکام کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں اس وقت 42 کے قریب لوہے کے کارخانے کام کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان فیکٹریوں میں ہزاروں لوگ کام کر رہے ہیں۔ لیکن خام مال کی دیگر ممالک کو سمگلنگ ملکی پیداوار کو روک سکتی ہے۔ اس لیے سکریپ کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔