کابل

شنگھائی تعاون تنظیم کی حالیہ سربراہی اجلاس کے حوالے سے افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

شنگھائی تعاون تنظیم کی حالیہ سربراہی اجلاس کے حوالے سے افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

 

امارت اسلامیہ افغانستان خطے کی سلامتی و استحکام اور تعاون میں توسیع کے حوالے سے بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اس نوع کی کانفرنسوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس نوع کی کانفرنسوں میں افغانستان (جو تنظیم کا مبصر رکن ہے) کے نمائندے کو شرکت کی دعوت اپنا مسلم حق اور اس کی عدم موجودگی ہمہ گیر ہم آہنگی کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی ہے۔ تاکہ عدم تحفظ ختم، منشیات کی اسمگلنگ روکنے، انسانی امداد فراہم کرنے، بنیادی منصوبوں کی تنفیذ اور خطے کے اقتصادی رابطے میں تعاون اور باہمی یقین دہانی کو آسان بنانے کےلیے ماحول میسر ہو۔
امارت اسلامیہ افغانستان کانفرنس کے اعلامیے کا وہ حصہ جس میں ایک آزاد، مستحکم، متحد، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی حمایت کی گئی ہے، افغانوں کو انسانی امداد جاری رکھنے اور مہاجرین کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا تذکرہ کیا گیا ہے، خیر مقدم کرتی ہے اور اس سلسلے میں ہر طرح سے تعاون کےلیے تیار ہے۔ امارت اسلامیہ میں ہر زبان، نسل اور سمت کے نمائندے موجود ہیں۔ اس حوالے سے رکن ممالک کے تحفظات کو حقائق کے صحیح ادراک سے دور کیا جا سکتا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کا اگلا سربراہی اجلاس جو قازقستان میں منعقد ہوگا، افغان حکومت کو شرکت کی دعوت دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

۱۴/سرطان/۱۴۰۲ هــ ش
5 جولائی 2023ء