شہری نقصانات کے حوالے سے  یوناما کی رپورٹ جانبدار، ہم اسے رد کرتے ہیں/ مجاہد

اتوار کے روز 14/فروری 2016ء کو کابل میں یوناما نےایک بار پھر گذشتہ برس کی طرح شہری نقصانات کی گنتی کی اور 62 فیصد کا الزام مجاہدین پر لگایا۔ عین وقت میں مزدور انتظامیہ، بیرونی غاصب افواج، جنگجو اور دیگر بندوق برداروں پر صرف 17 فیصد کی ذمہ داری ڈال دی۔ ایسے حالت میں کہ […]

اتوار کے روز 14/فروری 2016ء کو کابل میں یوناما نےایک بار پھر گذشتہ برس کی طرح شہری نقصانات کی گنتی کی اور 62 فیصد کا الزام مجاہدین پر لگایا۔ عین وقت میں مزدور انتظامیہ، بیرونی غاصب افواج، جنگجو اور دیگر بندوق برداروں پر صرف 17 فیصد کی ذمہ داری ڈال دی۔ ایسے حالت میں کہ صرف گذشتہ 17 روز میں صوبہ بغلان ضلع ڈنڈی غور میں مزدور فوجیوں اور استعماری لشکر کے حملوں اور بمباری میں 800 سویلین شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہم اقوام متحدہ کے مذکورہ رپورٹ کو  یک جانبہ، پروپیگنڈہ اور استعماری افواج کی ایماء پر مرتب شدہ رپورٹ سمجھتے ہیں۔ ایسی ناانصافی سے شہریوں کے نقصانات کا  سدباب نہیں ہوتا، بلکہ کابل مزدور انتظامیہ اور اس کے آقا ؤں کی حوصلہ افزائی ہوجاتی ہے اور وہ  غیرذمہ داری کا احساس کرتے ہیں۔ امارت اسلامیہ عوام کو تسلی دیتی ہے کہ جہاد کیساتھ ساتھ ان شاءاللہ آپریشن کے دوران عوام کے جان و مال کا خیال رکھا جائیگا  اور مکمل قوت کے  ہمراہ شہری نقصانات کے روک تھام کے لیے جدوجہد کو  بروئے کار لایا جائیگا۔  عالمی تنظیمیں اور میڈیا شہریوں نقصانات کے اصل اسباب کا ادرا ک کریں  اور انہیں افشاء کریں،تاکہ ظالموں کا روک تھام ہوسکے اور عوام ان کے شر اور  ظلم سے نجات پائیں۔ بیرونی استعماری افواج کی جانب سے ملک میں جارحیت کو جاری رکھنے کے بیانات، ملک میں مختلف بہانوں سے بمباریوں کا دوام، تازہ دم فوجیوں کا بھیوانا اور کابل انتظامیہ کو اسلحہ و بارود  دینا اور انہیں جنگ کے لیے آمادہ کرنابذات خود شہری نقصانات کا سب سے بڑا سبب ہے، جس کی ذمہ داری براہ راست امریکہ اور اس کے متحدین پر عائد ہوتی ہے۔ امارت اسلامیہ کے  مجاہدین وطن عزیز کی آزادی کی راہ میں جہاد اور جدوجہد کے لیے مجبور کیے جاچکے ہیں۔ ان کا ملک قبضہ ہے اور ان سے اسلامی نظام کے نفاذ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ مذکورہ اہداف کا دوبارہ حصول افغان مسلمان عوام کا حق ہے اور اس راہ میں جہاد اور جدوجہد کو  نجات کا واحد راستہ سمجھتے ہیں اور مجاہدین کو اس راہ میں اپنی عوام کا حمایت حاصل ہے اور اسی میں عوام کی کامیابی اور سربلندی  دیکھ رہی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

05/ جمادی الاول 1437ھ بمطابق 14/ فروری 2016ء