عالم اسلام کے مایہ ناز عالم دین کی وفات کے باببت امارت اسلامیہ کا تعزیت نامہ

عالم اسلام کے مایہ ناز عالم دین شیخ القرآن والحدیث حضرت مولینا ڈاکٹر شیر علی شاہ رحمہ اللہ کی وفات کے بابت امارت اسلامیہ کا تعزیت نامہ نہایت  المناک اطلاع ملی کہ اسلامی علوم کے عظیم خدمتگار ،شیخ القرآن والحدیث، ہزاروں طلبہ کرام کے استاد اور مجاہدین کے حامی حضرت مولینا ڈاکٹر شیرعلی شاہ رحمہ […]

عالم اسلام کے مایہ ناز عالم دین شیخ القرآن والحدیث حضرت مولینا ڈاکٹر شیر علی شاہ رحمہ اللہ کی وفات کے بابت امارت اسلامیہ کا تعزیت نامہ

نہایت  المناک اطلاع ملی کہ اسلامی علوم کے عظیم خدمتگار ،شیخ القرآن والحدیث، ہزاروں طلبہ کرام کے استاد اور مجاہدین کے حامی حضرت مولینا ڈاکٹر شیرعلی شاہ رحمہ اللہ اس فانی دنیا سے دارالبقاء کی جانب رحلت فرما گئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

شیخ صاحب رحمہ اللہ کی رحلت باالعموم عالم اسلام اور  باالخصوص  علم، دعوت اور جہاد کی راہ میں عظیم اور ناقابل تلافی ضائع ہے۔

مرحوم شیخ صاحب رحمہ اللہ اپنی  فیض بھری زندگی کے آخری لمحے تک نہ صرف یہ کہ قرآن کریم، احادیث نبوی کی تدریس مسند، منبر دعوت اور تائید جہاد اور اصلاح  کو اپنی دینی فریضہ سمجھتا، بلکہ ان تمام امور میں عظیم خدمات سرانجام دی ہیں۔ نیز اللہ تعالی نے موصوف کو خطے کی سطح پر عظیم علمی مقام بھی عطا کیا تھا۔

مرحوم شیخ صاحب رحمہ اللہ افغانستان کے دونوں عظیم جہادوں کے محکم حامی تھے اور امارت اسلامیہ کے ابتداء سے افغان مجاہد عوام کے جہادی داعیہ کا بھرپور دفاع اوران سے  تعاون کیا تھا۔

امارت اسلامیہ افغانستان مرحوم کے فراق کے اس عظیم غم میں ان کے خاندان، عالم اسلام کے علمی مراکز، علماءکرام کرام، شیخ صاحب کے شاگردوں  اور خاص کر عظیم علمی مرکز دارالعلوم حقانیہ کے سربراہاں، اساتذہ کرام، طلبہ اور افغانستان اور پاکستان کے تمام مسلمان اقوام کیساتھ خود کو  شریک سمجھتی ہے اور مذکورہ تمام جہتوں کو شیخ صاحب کی وفات کے بابت تسلیت اور تعزیت کے مراتب تقدیم کرتی ہے۔

اللہ تعالی مرحوم شیخ صاحب رحمہ اللہ کے تمام خدمات کو اپنے دربار میں قبول فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائیں۔ آمین

امارت اسلامیہ افغانستان

16/ محرم الحرام 1437ھ بمطابق 30/ اکتوبر 2015 ء