کابل

عالی قدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ کے حکم کے مطابق تقرریاں

عالی قدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ کے حکم کے مطابق تقرریاں

 

امارت اسلامیہ افغانستان کے امیر المؤمنین شیخ الحدیث مولوی ہبت اللہ اخندزادہ کے حکم کے مطابق حکومتی معاملات کی بہتر انجام دہی کےلیے درج ذیل تقرریاں ہوئیں۔

صوبہ کنڑ کے سابق گورنر مولوی احمد طحہ کو بہ طور وزیر سرحدات و قبائلی امور، صوبہ پنجشیر کے سابق گورنر مولوی محمد محسن ہاشمی کو بہ طور سربراہ ادارہ برائے تفتیش۔ 203 منصوری کور کے سابق کمانڈر ملا رحمت اللہ محمد کو بہ طور 209 الفتح کور کمانڈر، 209 الفتح کور کے سابق کمانڈر مولوی نصر اللہ مطیع کو بہ طور 207 الفاروق کور کمانڈر، صوبہ جوزجان کے سابق گورنر قاری محمد اسماعیل راسخ کو بہ طور 203 منصوری کور کمانڈر، نائب اسٹریٹیجک انٹیلی جنس وزارت دفاع ملا محمد علی حنفی کو بہ طور گورنر صوبہ قندھار، 207 الفاروق کور کے سابق کمانڈر قاری محمد ایوب خالد کو بہ طور گورنر صوبہ کنڑ، صوبہ میدان وردگ کے سابق نائب گورنر شیخ بشیر احمد حقانی بہ طور گورنر صوبہ نورستان، صوبہ غزنی کے سابق نائب گورنر قاری شریف گل حیدر کو بہ طور گورنر صوبہ جوزجان، سابق وزیر سرحدات و قبائلی امور عبدالرحمن حقانی کو بہ طور گورنر صوبہ بغلان، صوبہ بغلان کے سابق گورنر مولوی سمیع اللہ حزب اللہ کو بہ پولیس چیف صوبہ قندھار، صوبہ قندہار کے سابق پولیس چیف مولوی رحیم اللہ محمود کو بہ طور نائب گورنر صوبہ غزنی مقرر کیا گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۴/۱۰/۱۳ھ ق
۱۴۰۲/۲/۱۴ھ ش – 2023/5/4م