علمی تحقیقاتی مراکز اور یونیورسٹیز کو وسائل فراہم کریں گے: ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ

علمی تحقیقاتی مراکز اور یونیورسٹیز کو وسائل فراہم کریں گے: ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ کابل (بی این اے) سیکریٹری اعلی تعلیم برائے تعلیمی امور ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ کی سربراہی میں یونیورسٹیز کو تعلیمی و تحقیقی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے آن لائن اجلاس کا انعقاد۔ باختر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ […]

علمی تحقیقاتی مراکز اور یونیورسٹیز کو وسائل فراہم کریں گے: ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ
کابل (بی این اے) سیکریٹری اعلی تعلیم برائے تعلیمی امور ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ کی سربراہی میں یونیورسٹیز کو تعلیمی و تحقیقی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے آن لائن اجلاس کا انعقاد۔
باختر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس علمی تحقیقاتی مراکز، لائبریریوں، لیبارٹریز اور یونیورسٹیز کے نیشنل و انٹرنیشنل ریسرچ جنرلز کو وسائل کی فراہمی کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں شعبہ ہائے تحقیق کے سربراہان، شعبہ ہائے تصنیف و تالیف کے سربراہان اور وزارت اعلی تعلیم کے صوبائی و مرکزی حکام نے شرکت کی۔
ابتدا میں ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ نے تحقیقاتی اداروں اور ریسرچ جنرلز کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا : تعلیمی اداروں میں اس طرح کی تحقیقی سرگرمیوں کا نہ ہونا ادارے کو اس کے اصل مقاصد سے دور کردیتا ہے۔ تعلیمی اداروں کا اصل مقصد علم کی پیداوار اور تحقیق میں اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا وزارت اعلی تعلیم نے لائبریریوں، لیبارٹریوں اور ریسرچ جنرلز کے معیار کی بہتری و ترقی کے لیے مخصوص بجٹ طے کر رکھا ہے، تعلیمی ادارے اپنی ضروریات کے لیے وزارت سے رجوع کرسکتے ہیں۔
سیکریٹری تعلیمی امور نے یونیورسٹیز ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ اپنے ترجیحی مطالبات کی درخواستیں جلد از جلد وزارت ہائر ایجوکیشن تک پہنچادیں۔ تاکہ ان کا بجٹ مہیا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا کہ 1401ھجری شمسی سال کے مالی حسابات کی جلد تکمیل کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کریں۔