غزنی: غربت کے خاتمے کے لیے 90 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ محکمہ اقتصادیات

غزنی: غربت کے خاتمے کے لیے 90 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ محکمہ اقتصادیات غزنی کے محکمہ اقتصادیات کے حکام نے ایک اجلاس میں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں مختلف اداروں کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے 90 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ باختر […]

غزنی: غربت کے خاتمے کے لیے 90 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ محکمہ اقتصادیات

غزنی کے محکمہ اقتصادیات کے حکام نے ایک اجلاس میں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں مختلف اداروں کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے 90 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
باختر نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق اس اجلاس میں محکمہ اقتصادیات کے حکام نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے منصوبے میں 42 ملکی اور غیر ملکی ادارے صحت، تعلیم ، معیشت، دیہی وشہری ترقی جیسے شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال غیر سرکاری تنظیموں نے اس صوبے میں 2500 افراد کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر اور 14,828 افراد کو عارضی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا ہے۔
عہدیداروں نے یقین دلایا کہ وہ اس صوبے میں غربت کی شرح کم کرنے کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کریں گے۔