غزنی

غزنی میں ایک قدیم ترین تاریخی مسجد کی مرمت کا منصوبہ

غزنی میں ایک قدیم ترین تاریخی مسجد کی مرمت کا منصوبہ

کابل(بی این اے )
غزنی کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ قدیم ترین تاریخی باباجی مسجد جو صوبے میں مسلمانوں کی پہلی مسجد تھی، آغا خان کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے بحال کیا جارہاہے۔
اس صوبے کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ملا حمید اللہ نثار نے غزنی کی اس تاریخی مسجد کی بحالی میں آغا خان کلچرل فاؤنڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی مسجد کے انتظامی اور تکنیکی مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور رمضان المبارک کے بعد اس کی بحالی کا کام عملی طور پر شروع ہو جائے گا۔
ان کے مطابق گزشتہ سال باباجی کی تاریخی مسجد کو اس ثقافتی ادارے نے قدرتی آفات اور گرنے سے بچانے کے لیے اسکی مرمت کی تھی۔
یہ اس حال میں کہ گزشتہ روز وزارت اطلاعات و ثقافت کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹاریکل ریزروائرز کے انجینئرز نے غزنی کے تین تاریخی آبی ذخائر کی بحالی کے مقصد سے ایک سروے کیا تھا۔