غزنی

غزنی کے ایک ہائی سکول میں 50 ہزار ڈالر کی لاگت سے کمپیوٹر لیب قائم

غزنی کے ایک ہائی سکول میں 50 ہزار ڈالر کی لاگت سے کمپیوٹر لیب قائم

 

کابل ( الامارہ ) صوبہ غزنی کے محکمہ تعلیم اور ایک امدادی تنظیم کے درمیان 50 ہزار ڈالر کے معاہدے کی بنیاد پر غزنی کے ضلع واغز کے شاہد عبدالکبیر ہائی اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرکے طلباء کے لیے کھول دیا گیا۔
کمپیوٹر لیب میں تیکنیکی آلات، شمسی توانائی کا نظام، میزیں، کرسیاں اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم غزنی کے سربراہ مولوی میر نصیر احمد حسینی نے تعلیم کے میدان میں ٹیکنالوجی کے فوائد کے بارے میں بتایا اور ڈونر فاؤنڈیشن کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔
عہدیداروں نے طلباء سے کہا کہ وہ کمپیوٹر لیب کے آلات کے صحیح استعمال اور دیکھ بھال پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔