فاریاب، گلم جم اور فوجیوں پر حملہ، ٹینک تباہ، 4 قتل، اسلحہ غنیمت

گلم جم ملیشا اور کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب ضلع دولت آباد میں حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے  لگ بھگ قرہ شیخ کے علاقے میں مجاہدین اور گلم جم  ملیشاء کے درمیان چھڑنے والی […]

گلم جم ملیشا اور کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب ضلع دولت آباد میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے  لگ بھگ قرہ شیخ کے علاقے میں مجاہدین اور گلم جم  ملیشاء کے درمیان چھڑنے والی لڑائی ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں دو گلم جم ہلاک اور مجاہدین نے ایک کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

دوسری جانب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے لگ بھگ فیروزہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔