فاریاب

فاریاب میں 24 ملین افغانی کی لاگت سے سکول کی تعمیر مکمل

فاریاب میں 24 ملین افغانی کی لاگت سے سکول کی تعمیر مکمل

 

کابل( بی این اے ) محکمہ تعلیم فاریاب کے حکام نے ضلع المار میں 24 ملین افغانی کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

فاریاب کے ڈائریکٹر ایجوکیشن مولوی سید حفیظ اللہ نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ ضلع المار میں ناروے کے مالی تعاون سے تیموری ہائی سکول کی تعمیر مکمل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول میں 13 کلاس رومز، بہترین لیبارٹری، چاردیواری، گارڈز روم، فرنشڈ ایڈمنسٹریشن روم، ٹیوب ویل، کھیل کا میدان اور اسی طرح کی دیگر سہولیات ہیں۔

مذکورہ اسکول کی تعمیر سے علاقہ کے لوگ خوش ہیں اور انہوں نے عہدیداروں سے اسی طرح کے دیگر عوامی منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی ہے۔