فاریاب

فاریاب میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

فاریاب میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کابل (بی این اے)
فاریاب کے ضلع چھلگزی میں تقریباً 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔

باختر نیوز کے مطابق فاریاب کے ضلع چھلگزی کے تگاب ایراک علاقے میں محمد قیس ارغندوال خیریہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے صوبائی حکام کی موجودگی میں ایک سکول کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ فاریاب کے مکینوں نے مذکورہ سکول کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں مزید تعلیمی مراکز بنانے کی درخواست کی ۔